امریکی خلا بازاسکاٹ کیلی خلائی اسٹیشن میں340دن گزارنے کے بعد واپس زمین پر پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پرامریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسکاٹ کیلی کو مبارک باد دیتے ہوئے زمین پر خوش آمدید بھی کہا ہے۔
ا سکاٹ کیلی نے بین القوامی خلائی اسٹیشن کی کمان اپنے ہم وطن ٹم کوبرا کو سونپ دی ہے۔ اسکاٹ
کیلی اور روسی خلا بازمیخائل کرنینکو نے بین القوامی خلائی اسٹیشن میں اپنے قیام کے دوران 6کارگو خلائی جہازوں کو ان لوڈ کیا اور درجنوں سائنسی تجربات میں حصہ لیا۔
اسپیس اسٹیشن سے واپسی پر انہوں نے خلا سے لی گئی کئی زمین کی کئی نایاب تصاویر بھی جاری کیں جو اب تک کی حاصل ہونے والی سب سے معیاری اور بہترین تصاویر ہیں۔